ضریح مقدس کی جالی

حرم مطھر کے درمیان میں ضریح مبارک کی سونے اور چاندی سے بنی ہوئی جالی ہے جس کو شاندار اسلامی نقوش اور خالص سونے کے بیل بوٹوں سے مزیّن کیا گیا ہے۔ ضریح مقدس اپنی مادی قیمت کے علاوہ فن اسلامی کا ایک بہترین شاہکار ہے جو سونے اور چاندی کی منفرد فنکاری اور کئی رنگوں کی آرائش پر مشتمل ہے۔