امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وفد کی حرم امام علی علیہ السلام پہ حاضری

امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ حضرات کے ایک وفد نے حرم امیر المومنینؑ پہ حاضری دی ،اس وفد کا تعلق موسسہ عروۃ الوثقی سے تھا،

زیارت کے بعد وفد نے انتظامی کمیٹی کے رکن فائق الشمری سے حرم کے گیسٹ ہاوس میں ملاقات کی ۔
انتظامی کمیٹی کے رکن فائق الشمری نے حرم کے مرکز اخبار کوبتایا کہ آج امریکہ اوربرطانیہ سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے ایک وفد نے شرف زیارت امیر المومنین ؑ حاصل کیا اسی طرح وفد نے نجف میں موجود مراجع کرام کی زیارت کی اور دیگر دینی اداروں کا دورہ بھی کیا۔

امریکہ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے وفد کی حرم امام علی علیہ السلام پہ حاضری
December / 26 / 2018
تعداد زائرین : 805
طباعة الخبر