نجف اشرف میں موجود دینی مدارس

نجف اشرف ایک اسلامی یونیورسٹی اور معارف اسلامی کی بہت بڑی درسگاہ شمار ہوتا ہے پوری دنیا کے کونے کونے سے ہزاروں طلاب علمی تشنگی کو دور کرنے کے لیے نجف اشرف کے حوزہ علمیہ کا رخ کرتے ہیں اور باب مدینة العلم کے جوار میں جاری دریائے علم سے سیراب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ نجف اشرف میں بڑی تعداد میں دینی مدارس بھی موجود ہیں نجف اشرف کے معروف دینی مدارس میں سے چند کے نام درج ذیل ہیں:

مدرسہ مقداد سیوری یا مدرسہ سلیمیہ، مدرسہ شیخ عبد اللہ (صاحب حاشیہ فی المنطق)، مدرسہ میرزا حسن شیرازی، مدرسہ صدر اعظم، مدرسہ بروجردی، مدرسہ شبریہ، مدرسہ قوام، مدرسہ جوہرچی، مدرسہ ایروانی، مدرسہ محمد امین قزوینی، مدرسہ دارالعلم (یہ مدرسہ سید خوئی نے تعمیر کروایا تھا لیکن اسے صدامی حکومت نے سن1991ء میں منہدم کر دیا تھا)، مدرسہ ہندی، مدرسہ شربیانی، مدرسہ عبد العزیز بغدادی، مدرسہ امیر المومنین، مدرسہ الحاج حسین خلیلی صغری، مدرسہ اخوند کبری، مدرسہ اخوند وسطی، مدرسہ اخوند صغری، مدرسہ بخاری، مدرسہ دارالحکمہ، مدرسہ جامعہ النجف…

مذکورہ بالا مدارس کے علاوہ بھی بہت سی مدارس نجف اشرف میں موجود ہیں۔