نجف اشرف میں موجود لائبریریاں

نجف اشرف کے علمی و ثقافتی اور درسی و تدریسی ماحول کی وجہ سے نجف اشرف میں بہت سی لائبریریاں قائم کی گئیں کہ جہاں ہر علم اور ہر موضوع پر لکھی گئی کتابیں کثرت سے موجود ہیں بہت سی لائبریریاں تاریخی حوالے سے بہت پرانی ہیں کہ جن میں حرم امام علی(ع) میں موجود لائبریری ''مکتبہ الروضۃ الحیدریہ '' سرفہرست ہے اس کے علاوہ نجف اشرف میں موجود معروف لائبریریاں درج ذیل ہیں:

امام حسن لائبریری، العربیہ لائبریری، العلمین لائبریری (کہ جو مسجد طوسی میں ہے)، حسینیہ شوشتری کی لائبریری، مدرسہ خلیلی صغری و کبری کی لائبریریاں، شیخ جعفر کبیر لائبریری، شیخ فخر الدین طریحی لائبریری، الرابطہ العلمیہ لائبریری، عبد العزیز بغدادی لائبریری، منتدی النشر لائبریری، پبلک(العامہ) لائبریری، آیت اللہ بروجردی لائبریری، جامعہ نجف لائبریری، شیخ باقر الاصفہانی لائبریری، اخوند لائبریری، الرحیم لائبریری، الحکیم پبلک لائبریری، امیر المومنین(ع) لائبریری، علامہ یعقوبی لائبریری، علامہ نوری لائبریری، علامہ بلاغی لائبریری، خطباء لائبریری، الملالی لائبریری، شیخ نعمان لائبریری...

مذکورہ بالا لائبریروں کے علاوہ بھی بہت سی لائبریریاں نجف اشرف میں موجود ہیں۔