سیکشن تکنیکی و فنی امور

 مطالعہ و ڈیزائن کا شعبہ۔

اس شعبے کی ادارت ایسے شخص کے ہاتھوں میں ہوتی ہے جو انجینرنگ کی اے گریڈ کی ڈگری رکھتا ہو ۔بامہارت اور اپنے کام میں اسپیشلسٹ  ہونا چاہیے اور کم از کم تین سال کا تجربہ رکھتاہو اور اس شعبے کے مسؤول کی مندرجہ ذیل ذمہ داریاں ہیں۔

۱) حرم امیرالمؤمنین ؑ کے سرمایہ کاری پروجیکٹ کا اقتصادی فائدہ پر مشتمل رپورٹ تیار کرنا۔

۲)حرم امیر المؤمنین ؑ کے سرمایہ کاری و خدماتی وہ پر و جیکٹ جو اسلامی طرز تعمیر کے ساتھ مناسبت رکھتے ہیں ان کی فن تعمیر اور تعمیراتی منصوبون کی تیاری کرنا۔

۳)موجودہ عمارتوں یا کام کے دوران پیدا ہونے والے تکنیکی مسائل کا حل تلاش کرنا۔

۴)کمیات کا جدول اور منصوبوں کی لاگت کا حساب کرنا۔

۵)حرم امیر االمؤمنین ؑ سے ملحقہ عمارتوں او ر وقف شدہ مساجد و حسینیات کو تبرع کرنے والوں کے ساتھ خصوصی لیں دین کرنا۔