احکامِ مسافر

بمطابق فتاویٰ
آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی

دام ظلہ


بسم ا للہ الرحمٰن الرحیم
حمد ہے دو جہاں کے رب کی اور صلوۃ و سلام ہے فخر موجودات محمد مصطفیٰ
اور انکی آلَ اطہار ؑپہ جو ہادیانِ عالم ہیں۔

یہ کتاب آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی السیستانی کے فتاویٰ کے مطابق مسافر کے چند اہم ترین احکام پہ مشتمل ہے، جن میں پچھلے چند سالوں کے دوران پوری دنیا سے اس موضوع پہ پوچھے گئے مختلف سوالات کو شامل کیا گیا ہے۔جبکہ اس کتاب کے ترجمے، ترتیب، طباعت اور نشر کا اہتمام مؤمنین کرام کی سہولت اور استفادے کے پیش نظر حرم امیر المومنین علیہ السلام کے (قِسم امور دینیہ)
کی طرف سے کیا گیا ہے۔
دعا ہے کہ پروردگار عالم اسے اپنی بارگاہ میں خالص ومقبول اورمؤمنین کے لئے باعثِ استفادہ قرار دے۔

شعبہ تبلیغ
قسم امور دینیہ
تاریخ
24\12\2018