سفر ميں نمازِ آيات کا حکم

سفر میں نمازِ آیات کا حکم:
سوال95: اگر میں سفر میں ہوں اور نماز آیات کا کوئی سبب رونما ہو جائے جیسے سورج گرہن یا چاند گرہن وغیرہ تو كيا مجھ پر نمازِ آیات واجب ہے؟
جواب: حائضہ اور نفساء کے علاوہ ہر مکلف پہ نماز آیات واجب ہےجبکہ ان دونوں (حائضہ و نفساء) پہ ادا و قضا دونوں    واجب نہیں۔نماز آیات کے واجب ہونے میں فرق نہیں ہے کہ مکلف اپنے شہر میں حاضر ہو یا مسافر ہو۔