مسجد الرأس(سرمبارک کی طرف مسجد)

صحن حیدری کی مغربی سمت میں یہ مسجد سرِمبارک واقع ہے اور اس مسجد کو یہ نام دینے کی مشھور وجہ یہ ہے کہ اسے امام امیرالمومنین ؑ کے سر مبارک کی طرف بنایا گیا ہے۔اس مسجد کی تاریخ ایلخانیس کے زمانے تک جاتی ہے۔ حرم شریف کے ایک بہت بڑے پروجیکٹ کے ضمن میں بطور رواق اس مسجد میں ایک بہت بڑی مقدار کا اضافہ کیا گیا ہے جسے رواق ابو طالب کا نام دیا گیا ہے۔