صحن علوی کی گھڑی

یہ گھڑی صحن شریف کی ایک انوکھی اور اپنے حجم کے لحاظ سے سب سے منفرد چیز شمار ہوتی ہے۔اس گھڑی کا بالائی حصہ ایک سنہری گنبد کی شکل میں ہے۔ اس گھڑی کے اندر تین بڑی گھنٹیاں ہیں جنکی آواز ہر پندرہ منٹ کے بعد سنائی دیتی ہے۔
یہ گنبد سنہری ستونوں پر کھڑا ہے جو شکل و صورت میں قوس کے ساتھ مشابہ ہیں جنکی تعداد آٹھ ہے۔ یہ ستون مربع شکل میں کھڑے ہیں جو اس کمرے کی چھت کا کردار ادا کر رہے ہیں جس میں اس گھڑی کی مشینری موجود ہے۔