سنہری مینار

سنہری ایوان کے دونوں جانب حرم شریف کے داخلی صحن میں(جہاں حرم کے اندر داخل ہونے کی مین گیلری ہے) دو سنہرے مینار واقع ہیں۔ حرم علوی شریف میں گنبد کے ساتھ یہ دو مینار اھم ترین تعمیراتی اجزاء شمار ہوتے ہیں۔ مینار مشاہد مشرفہ اور مزارانِ مقدسہ میں نمایاں ترین تعمیراتی عناصر میں شمار ہوتا ہے۔ ہر مینار کی اونچائی ۲۹ میٹر ہے اور یہ ایک ستون کی صورت میں جوں جوں بلند ہوتا ہے اسکی چوڑائی میں کمی واقع ہوتی جاتی ہے۔