سنہری گنبد

ضریح علوی مقدس دو گنبدوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ ایک اندرونی گنبد قوس کی شکل میں ابھرا ہوا تقریباً گول جس پر مختلف پتھروں کے ٹکڑے جوڑ کر اور خوبصورت ٹائیل کے ساتھ کشیدہ کاری کی گئی ہے۔ اندرونی گنبد کی اونچائی حرم کی زمین سے ۵۰،۲۳ میٹر بلند ہے۔
بیرونی گنبد پیازی شکل کا ہے۔ یہ گنبد اپنی بنیاد سے لفظِ جلالہ تک ۱۵،۱۸ میٹر بلند ہے .ان دونوں گنبدوں کے درمیان تھوڑی سی جگہ فارغ ہے۔ اندرونی گنبد کی چوڑائی ۵،۱۳ میٹر جبکہ بیرونی گنبد کی چوڑائی ۶،۱۶میٹر ہے۔ امیرالمومنین ؑ کا گنبد بلند ترین اور بڑے گنبدوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ گنبد اپنی لمبی گردن کی وجہ سے دوسرے گنبدوں سے ممتاز ہے جو اس کی ھیبت اور شان و شوکت میں اضافہ کرتی ہے ۔اس گنبد کا شمار ان گنبدوں میں ہوتا ہے جو اپنی باریک بینی اور یکسانیت میں اپنی مثال آپ ہیں اور دیکھنے میں پرشوکت و شاندار نظر آتے ہیں۔