حرم علوی میں داخلے کی گیلری کے دروازے

حرم مطھر سے چھ دروازے نکلتے ہیں۔(۱) پہلا دروازہ جو سنہری ایوان کے درمیان میں واقع ہے۔(۲) سنہری دروازہ جو علامہ حلی کی قبر کی طرف واقع ہے۔(۳،۴) دو دروازے چاندی کے ہیں جن میں سے ایک باب طوسی کے مقابل میں ہے اور دوسرا باب قبلہ کے مقابل میں ہے جسے باب مراد کہتے ہیں۔
(۵،۶)دو اور دروازے جو حرم علوی کی مغربی گیلری کے شروع و آخر میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہیں۔ان دو دروازوں میں سے ایک دروازہ شمالی طرف ایوان علماء کے دائیں طرف واقع ہے جسے فاضل شربیانی کے داخلے کا دروازہ کہا جاتا ہے اور دوسرا دروازہ جنوبی طرف جو سنہری پرنالے کے ایوان کے شمالی طرف واقع ہے جسے باب ام البنین کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ دونوں دروازے ساج کی لکڑی سے بنے ہوئے ہیں۔